شامی حکومت کا دعوٰی: غوطہ کے 80فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا گیا ہے
مشرقی غوطہ میں بشارالاسد اور اتحادی فورسز کی جانب سے بمباری کا سلسلہ جاری ہے،،ظالمانہ کارروائیوں میں اب تک گیارہ سو سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے جبکہ ہزاروں زخمی حالت میں امداد کے منتظر ہیں،غوطہ میں خوارک اور طبی امداد کی شدید قلت ہے،، ادھر شامی حکومت کا دعوٰی ہے کہ اسی فیصد علاقے پر قبضہ کر لیا گیا ہے،،شام کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس بھی بلائے گئے ،، جس کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ،، شامی حکومت کی ڈھٹائی برقرار ہے جو جنگ ختم کرنے کو تیار نہیں، جبکہ عالمی تنظیمیں اس ظلم پرسراپا احتجاج ہیں،،