پی آئی اے میں خسارے کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان ایئرلائن(پی آئی اے)میں خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئی۔جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی آئی اے میں خسارے کی تفصیلات اور وزیر انچارج ہوا بازی ڈویژن کا تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا۔تحریری جواب کے مطابق 2017میں قومی ایئر لائن کو 43ارب 65کروڑ روپے خسارہ ہوا جبکہ 2013میں 42ارب 98کروڑ اور 2012میں 29ارب 76کروڑ روپے خسارے کا سامنا رہا۔ ہوا بازی ڈویژن کی جانب سے جمع کرائے گئے تحریری جواب کے مطابق قومی ایئرلائن کو سال 2011میں 28ارب 3کروڑ، 2010میں 8ارب 58کروڑ، 2009میں 13ارب 31کروڑ اور 2008میں 39ارب 98کروڑ روپے خسارہ ہوا۔