پاکستان تحریک انصاف کا ممبر قومی اسمبلی ساجد نواز کا انوھا احتجاج
پاکستان تحریک انصاف نے ممبر قومی اسمبلی ساجد نواز نے بجلی کے زائد بلوں کے خلاف احتجاجاً اپنے گلے میں بجلی کے بلوں سے بنا ہار اور سر پر بجلی کے بلوں کی ٹوپی بنا کر ایوان میں شریک ہوئے۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ساجد نواز نے احتجاج کا منفرد طریقہ اختیار کیا اور اپنے حلقے میں بجلی کے زائد بلوں سے ہار بنا کر اس کو گلے میں لٹکایا اور اس سے ٹوپی بنا کر سر پر رکھی۔ احتجاج کرتے ہوئے ساجد نواز نے کہا کہ جہاں میٹر نہیں لگا وہاں پر لاکھوں کے بل دیئے جا رہے ہیں۔ میرے پاس بلوں کی کاپیاں ہیں وزیر ان کو لیں اور دیکھیں کہ یہ میٹر کہاں لگے ہوئے ہیں جس پر ڈپٹی سپیکر جاوید عباسی نے کہا کہ اگر میٹر نہیں لگے تو بجلی تو وہ استعمال کر رہے ہیں۔