پی ایس ایل فائنل فوجی ٹوپیاں پہن کرکھیلنے سے متعلق مہم پر پاک فوج کا ردعمل

Mar 15, 2019 | 00:10

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ شائقین کرکٹ یقیناًپی ایس ایل فائنل میں فوجی ٹوپیاں اور شرٹس پہن کر آنا چاہتے ہیں لیکن کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شائقین کرکٹ کو مخاطب کرتے ہوئے پیغام دیا ہے کہ پیارے پاکستانیوں، آپ یقیناًپاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ میں فوجی ٹوپیاں اورشرٹس پہن کر آنا چاہتے ہیں، پاکستان فوج آپ کے پیار، محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے۔اور ہمارا یہ یقین ہے کہ ہمارے رشتے اس قسم جذبوں کے اظہار سے بہت مضبوط ہیں۔ترجمان پاک فوج نے پیغام دیا کہ کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے، شائقین روشنیوں کے شہر میں کھیل سے لطف اندوز ہوں۔واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی کیپس پہننے کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ پی ایس ایل کے فائنل میچ میں فوجی شرٹس اور ٹوپیاں پہن کر آنے کے خواہشمند تھے۔

مزیدخبریں