نیوزی لینڈ: مسجد میں فائرنگ سے درجنوں افراد جاں بحق، بنگلادیشی کھلاڑی بال بال بچ گئے

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسجد میں بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کرائسٹ چرچ میں مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجکر 40 منٹ پر مسلح شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہی اندھا دھند فائرنگ کی اور اس کی لائیو ویڈیو بھی بناتا رہا۔ مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے لوگ جمع تھے اور کرائسٹ چرچ میں موجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی نماز کی ادائیگی کے لیے مسجد میں تھے تاہم وہ فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔