منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور فریال تالپور کے مستقبل کا فیصلہ آج ہوگا

کراچی: بینکنگ کورٹ سندھ میگا کل منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے سے متعلق فیصلہ سنائے گی جس کے نتیجے میں سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور مجید خاندان کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی نیب عدالت منتقل کرنے سے متعلق بینکنگ کورٹ آج جمعے کو محفوظ فیصلہ سنائے گی۔ آصف زرداری، فریال تالپور، انور مجید کے بیٹے نمر مجید، ذوالقرنین، علی مجید کی ضمانتیں کل ختم ہو رہی ہے۔ پیپلز پارٹی سمیت سب کی نظریں عدالتی فیصلے پر لگی ہوئی ہیں کہ اگر کیس منتقل ہوا تو آصف زرداری، فریال تالپور کا مستقبل کیا ہوگا اور کیا ان کی عبوری ضمانتیں برقرار رہیں گی؟۔