پی سی بی نے پی ایس ایل کی مکمل انشورنس کرالی

کراچی: پی سی بی نے پی ایس ایل کی مکمل انشورنس کرالی جب کہ شریک تمام ملکی اور غیرملکی کرکٹرز کی انشورنس بھی ہوئی ہے۔ 14 فروری کو دبئی میں شروع ہونے والا پی ایس ایل کا میلہ اب اختتامی مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، ایونٹ کے میچز میں شائقین بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپر لیگ کا مکمل انشورنش کور حاصل کیا ہوا ہے۔ پاکستان میں شیڈول میچز میں کسی ناخوشگوار واقعے سے ایونٹ متاثر ہونے کی صورت میں بھی بورڈکو ادائیگی کی شق شامل کی گئی ہے۔ اگر بارش یا کسی اور وجہ سے کوئی میچ نہ ہو سکے تو بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کو کوئی خسارہ نہیں ہوگا، براڈ کاسٹر اسے پوری فیس ادا کرنے کا پابند ہے، ایونٹ میں شریک تمام پاکستانی اور غیرملکی کرکٹرز کا بھی انشورنس کرا لیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کچھ عرصے سے بورڈ اب اسی طریقہ کار پر عمل کرتا ہے۔