کراچی: بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کر دیا

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس راولپنڈی منتقل کر دیا۔ چیئرمین نیب نے مقدمہ کراچی سے راولپنڈی منتقلی کی منظوری دی تھی۔ سابق صدر آصف زرداری اور دیگرملزمان کے وکلا نے کیس راولپنڈی منتقلی کی مخالفت کی تھی۔ ملزمان پر 35 ارب روپے سے زائد منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔