پاکستان کی نیوزی لینڈ میں دہشتگرد حملے کی مذمت

پاکستان نے نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ المناک واقعے کے بعد تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ میں مساجد میں فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس المناک واقعے کے بعد پاکستانی ہائی کمیشن نیوزی لینڈ حکام سے مسلسل رابطے میں ہے اور دہشت گردی کے واقعات سے متعلق تفصیلات حاصل کی جا رہی ہیں۔