شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بھارتی میڈیا کا ایجنٹ قرار دے دیا

لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو بھارتی میڈیا کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا جس دن بھی پہلاٹوئٹ کیا وہ بلاول کے خلاف ہوگا، ان لوگوں کی کرپشن کی وجہ سےوزیراعظم عمران خان کوبہت محنت کرنی پڑرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیب میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایل این جی سکینڈل میں شاہد خاقان عباسی کا اہم کردار رہا اور قومی خزانے کو اربون روپے کا نقصان پہنچایا گیا، ایل این جی اسکینڈل میں ہر قسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں۔