زیادہ مایوسی کی بات روزانہ ہیلی کاپٹر پر چکر لگانا‘ پارلیمان میں کم حاضری ہے: بختاور بھٹو

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بختاور بھٹو نے وزیراعظم کی مایوسی والے بیان پر جواب میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے سے زیادہ مایوس کی بات تو روزانہ ہیلی کاپٹر پر چکر لگانا ہے۔ اس سے زیادہ مایوس کن تو ماہانہ بیرون ملک دورے ہیں، دوروں سے بھی زیادہ مایوس کن پارلیمان میں کم حاضری ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ کرنسی کا کیا حال ہے اور اس کی قدر کتنی کم ہوئی؟۔