بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام اور مقام بلند کرنے کے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا :- چوہدری محمد فیصل

بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام اور مقام بلند کرنے کے مشترکہ جدوجہد کا آغاز کرنا ہو گا سیاست سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی خوشحالی کے اقدامات کرنا ہوں گے ان خیالات کا اظہار معروف صحافی و تھیک ٹینکس یورپ کے کنوینر و اٹالین بزنس مین چوہدری محمد فیصل چیچی نے کیا انھوں نے کہا کہ پی ٹی وی پاکستان کی پہچان اور پاکستان کا نام ہے جسے بہتر بنانے کے انتظامات کرنا چاہیے ارشد خان نے بحیثیت ایم ڈی نئی پالیسیوں کے ذریعے ہو ٹی وی کو ترقی کی طرف گامزن کیا لیکن دوسری طرف وزیر اطلاعات فواد چوہدری رکاوٹ بنتے نظر آۓ ان حالات میں ادرے تباہ ہوتے ہیں ورکرز مشکلات کا شکار ہوتے ہیں ورکرز کی ڈسٹربنس سے ادارہ ترقی نہیں کر سکتا اور نی ہی ادرے کا ایم ڈی کچھ کر سکے گا اداروں کو مستحکم کرنے کے لیے اداروں کے ورکرز کو خوشحال بنانے کے اقدامات کرنا چاہیں انھوں نے کہا کہ بابر اعوان پاکستان کے ایک تجربہ کار منجھے ہوۓ سیاست دان ہیں انھیں وزیراعظم کا مشیر براۓ اطلاعات و نشریات لگا کر معاملات کو بہتر انداز میں چلایا جا سکتا ہے کیونکہ ایسی شخصیات ملک اور قوم کی بہتری چاہتی ہیں بابر اعوان کے تجربے اور کردار سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے تاکہ پاکستان کا نام اور مقام بہتر انداز میں بلند کیا جا سکے فیصل چیچی نے کہا کہ پی ٹی وی کے ایم ڈی ارشد خان کو مزید ایسے اختیارات دیے جائیں جس سے وہ ادرارے کو تباہی سے بچا کر ایک کامیاب ادارہ بنا سکتے ہیں جو دینا بھر میں دیکھا جا سکے اور ہماری نوجوان نسل اس سے مستفید ہو