نفرت بے لگام ہو تو روکنا مشکل ہوتا ہے:صدر مملکت کی نیوزی لینڈ حملے کی مذمت

صدر مملکت عارف علوی نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں قتل عام پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں،مشکل وقت ہے، نفرت بے لگام ہو تو روکنا مشکل ہوتا ہے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے نیوزی لینڈ میں کرائسٹ چرچ کی مسجد میں قتل عام پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مشکل وقت ہے، نفرت بے لگام ہو تو روکنا مشکل ہوتا ہے۔