کرائسٹ چرچ حملوں میں 4 پاکستانی زخمی اور 5 لاپتہ ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے جب کہ 5 تاحال لاپتہ ہیں۔کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں ہونے والے حملوں میں اب تک 49 افراد کے جاں بحق اور 20 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی شناخت 28 سالہ آسٹریلوی شہری سے ہوئی ہے۔