مسجد حملے کے بعد بنگلادیش کا دورہ نیوزی لینڈ ختم، کھلاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا

کرائسٹ چرچ کی مسجد میں فائرنگ کے واقعے کے بعد نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کی ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جانے والا سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے علاقے ڈینز ایونیو کی النور مسجد میں حملہ آور نے اس وقت اندھا دھند فائرنگ کی جب نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی مسجد میں تھے۔ہیگلے اوول ٹیسٹ کی منسوخی کے بعد بنگلادیش کا دورہ نیوزی لینڈ بھی ختم ہوگیا جس کے بعد مہمان ٹیم نے واپسی کے انتظامات شروع کردیے۔