ترکی روس سے ایس۔400میزائل دفاعی نظام کی خریداری معاہدے سے دستبردار نہیں ہوگا:رجب طیب اردوان

ترکی نے کہاہے کہ وہ روس سے S-400میزائل دفاعی نظام کی خریداری کے معاہدے سے دستبردارنہیں ہوگا۔ترکی کے صدررجب طیب اردوان نے یہ بات استنبول میں ایک نجی نیوزچینل Haberturk کو دیئے گئے انٹرویو میں کہی۔اس سے پہلے امریکہ نے ترکی کوخبردارکیاتھا کہ روس سے S-400میزائل دفاعی نظام کی خریداری سے نیٹو کے اتحادی ملکوں کے ساتھ ترکی کے دفاعی معاہدے متاثرہوسکتے ہیں۔