سکاٹ لینڈ رکن پارلیمنٹ کی پنجاب میں موٹر بائیک ایمبولینس سروس کے کام کی تحسین

سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کی سابق رکن ہنز لہ ملک کی قیادت میں ایک چھ رکنی وفد نے پنجاب میں موٹربائیک ایمبولینس سروس کے قیام اور اس کے کام کو سراہا ہے۔آج لاہور میں لاہور کمان اینڈکنٹرول سینٹر میں موٹربائیک ایمبولینس سروس کے موٹرسائیکل سواروں سے خطاب کرتے ہوئے ہنزلہ ملک نے کہا کہ یہ بات نا قابل یقین ہے کہ ریسکیو 1122 نے اتنے قلیل وقت میں پنجاب کے نو ضلعی ہیڈکوارٹروں میں اس منصوبے کا کامیابی کے ساتھ آغاز کیا۔