ڈونلڈٹرمپ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی
امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔ صدر نےیہ بات واشنگٹن میں ایک بریفنگ میں صحافیوں کو بتائی جس میں انگلینڈ اور آئرلینڈ کےلئے سفری پابندیوں کااعلان کیاگیا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے برازیل کے ایک وفد سے ملاقات کی تھی جس کے ایک رکن کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔