سرکاری ہسپتالوں میں کورونا سے متعلقہ ٹیسٹ اور علاج معالجہ کیلئے خصوصی مراکز قائم
پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں خصوصی مراکز قائم کئے گئے ہیں جہاں کورونا سے متعلقہ ٹیسٹ اور علاج معالجہ مفت کیا جارہا ہے۔ یہ بات پنجاب کےوزیر اوقاف سید سعید الحسین شاہ نے اتوار کے روز لاہور میں ایک محکمہ جاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس اور اس سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے سرکاری سکولوں کی سطح پر اوردوسرے مقامات پر سیمینار اور ریلیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے