مجھے بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے۔ سابق وفاقی وزیر جے سالک
اقلیتوں کو صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ سابق وفاقی وزیر جے سالک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے درخواست میں کہا ہے کہ صدر اور وزیراعظم پاکستان کو تاحیات مراعات حاصل ہوتی ہیں،مجھے بھی صدر اور وزیراعظم کا الیکشن لڑنے کی اجازت دی جائے تاکہ وہ مراعات مجھے بھی حاصل ہوں، میرے پاس کوئی گھر نہیں ہے، آئینی اور قانونی حق دلوایا جائے۔درخواست میں استدعا
آئین کی روح سے بطور اقلیت اہل نہیں تو سرکاری گھر تاعمر کرایے پر دیا کیا جائے، سرکاری گھر فراہم نہیں کیا جاتا تو خیمہ لگانے کی اجازت دی جائے، وفاقی وزیر اور دیگر عہدوں پر ہوتے ہوئے کبھی مراعات حاصل کیں نہ کرپشن میں ملوث نہیں رہا، درخواست میں وفاق، سیکٹری وزارت داخلہ،سیکٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس اور الیکشن کمشن کو فریق بنایا گیا۔