شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا۔ معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا میو اسپتال میں چیک اپ کیا گیا، شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا، واضح رہے کہ کارکنان کی جانب سے شہباز گل پر سیاہی پھینکی گئی تھی۔شہباز گل کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنوں کی جانب سے سیاہی آنکھ پر پھینکی گئی، سیاہی میں موجود کیمیکل نے میری آنکھ میں انفیکشن کردیا، ڈاکٹرز نے بائیں آنکھ پر ٹریٹمنٹ کے بعد پٹی لگائی ہے۔