وفاقی حکومت نے  پیٹرولیمم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا

Mar 15, 2021 | 20:59

وفاقی حکومت نے  پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا تاہم لائٹ ذیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 116 روپے 8 پیسے فی لیٹربرقرار رہے گی۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لیٹر 3 روپے 42 پیسے کا اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 83روپے61 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2روپے19 پیسے فی لیٹر اضافہ کے بعد نئی قیمت 81 روپے 42 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

مزیدخبریں