عمران خان کو قانون پر عمل درآمد کرناچاہیے،قانون سب کے لیے برابر ہے۔بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان سمجھتے ہیں اُن پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ وزیر خارجہ نے دی ڈیلی شو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے،عمران خان عدالت میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالت میں پیش نہیں ہوتے،پولیس جب عمران خان کے پاس جاتی ہے تو وہ اپنے سپورٹرز کو بلالیتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایسا ہی ہوا پولیس گئی اور سپورٹرز درمیان میں آگئے،بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قانون پر عمل درآمد کرناچاہیے،قانون سب کے لیے برابر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان عدالت میں اپنا دفاع نہیں کرنا چاہتے،قانون کی خلاف ورزی پر عمران خان کوجواب دینا ہوگا۔