جھوٹے مقدمات میں پھانس کرجیلوں میں ڈلوانے والاخود عدالتی حکم پراپنی گرفتاری سے کانپ رہا ہے۔سعد رفیق
وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ بتایا جا رہا ہے کہ عدالتی وارنٹ پر گرفتاری سے انکار اور مزاحمت ڈوپ ٹیسٹ سے بچنے کیلئے ہے ۔حکومت کھانا رہائش دیگی مگرسپلائی نہیں مل سکتی،گرفتاری سے جان کو کوئی خطرہ نہیں ہو سکتا۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے بدھ کے روزٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کی آگ بجھانے کیلئے مخالف رہنمائوں کو جھوٹے مقدمات میں پھانس کراعلانیہ مہینوں سالوں تک جیلوں میں ڈلوانے والاخود عدالتی حکم پراپنی گرفتاری سے کانپ رہا ہے۔ان کاکہنا تھاکہ بزدلی ظالم کازیور ہے۔
سیاسی انتقام کی آگ بُجھانے کیلئے
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) March 15, 2023
مخالف راھنماؤں کو جھوٹے مقدمات میں پھانس کراعلانیہ مہینوں سالوں تک جیلوں میں ڈلوانے والا
خود عدالتی حکم پراپنی گرفتاری سے کانپ رھا ھے#بزدلی_ظالم_کا_زیور_ھے