پولیس ایک دفعہ پھر زمان پارک پر حملہ آور۔ گھر پر بھاری گیس شیلنگ ۔اسدعمر

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پولیس ایک دفعہ پھر زمان پارک پر حملہ آور ہے۔تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر میں اسلامو فوبیا کے خلاف دن منایا جا رہا ، یہ دن عمران خان کی کاوش سے اقوام متحدہ نے ہر سال منانے کا فیصلہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اپنے دین کے اس مجاہد اور عاشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر اس وقت پولیس حملہ آور ہے ۔انہوں نے کہا کہ ، چیئرمین تحریک انصاف کے گھر پر آنسو گیس کی شدید شیلنگ کی جارہی ہے۔
9 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کھلنا ہے، اس کا انتظار کئے بغیر، پولیس ایک دفعہ پھر زمان پارک پر حملہ آور۔ گھر پر بھاری گیس شیلنگ ۔
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 15, 2023