اگر طاقت کا استعمال کرتے تو چند غنڈے کوئی مسئلہ نہیں تھا ، طلال چودھری

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مغرب کے قانون کی مثالیں دیتا ہے، عدالت کے حکم پر وارنٹ جاری ہوا ہے، عمران خان عدالت کے آگے سرنڈر کرنے کے بجائے ڈنڈے برساتے ہیں۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ پولیس ناکام ہو گئی ہے، پولیس کی کوشش تھی کوئی انسانی جان ضائع نہ ہو، اگر طاقت کا استعمال کرتے تو چند غنڈے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔