ریاست مدینہ کی بات کرنے والا اپنی گرفتاری دینے سے ڈر رہا ،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والا اپنی گرفتاری دینے سے ڈر رہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو کمزور کرنے کاکلچر دیا،کون سی قوتیں ہیں جو ان کوتحافظ فراہم کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کارکنان کو اپنی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے،یہ ملکی سیاست کا ایک غیر ضروری عنصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی نظر میں سب برابر ہیں، کسی کو قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں، عمران خان قانون سے فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔