کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، پاک امریکا تعلقات اور نیٹو سپلائی کی بحالی پر غور کیا جائے گا

پاک امریکا طویل کشیدگی کے بعد حکمرانوں نے بھانپ لئے حالات ۔ وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں کابینہ کی دفاعی کمیٹی کا اہم اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس میں پاک امریکہ تعلقات، اتحادی افواج کے ساتھ تعاون کی نئی شرائط کے بارے میں متفقہ پارلیمانی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ نیٹو سپلائی، علاقائی سالمیت، نیٹو کے شگاگو سربراہی اجلاس میں پاکستان کی شرکت اور وہاں ممکنہ حکمت عملی سمیت قومی سلامتی سے متعلق دیگر اہم امور پرغور کیا جائے گا۔ نیٹو سپلائی کی انتظامی اقدام کے تحت بحالی پر بھی مشاورت ہوگی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں، آرمی چیف جنرل کیانی سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء اور سلامتی اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔