کراچی میں آج بھی دو افراد ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بن گئے، کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں داؤد کالج کے رجسٹرار بیٹے سمیت زخمی ۔
نامعلوم افراد نے میمن گوٹھ ملیر میں ستائیس سالہ راہگیر کو گولیاں مار دیں جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا، تاحال مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔ دوسری جانب آج صبح سپر ہائی وے کے قریب سے تیس سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی جس کی شناخت اظہر خان کے نام سے ہوئی ہے۔ ادھر نیشنل اسٹیڈیم کے قریب نامعلوم ملزمان نے داؤد کالج کے رجسٹرار کی کار کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں غلام شبیر اپنے بیٹے فاروق فرید سمیت زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال داخل کروادیا گیا ہے۔ کراچی پولیس نے پاک کالونی سے لیاری گینگ وار کے دو ملزمان جہانزیب پورا اور ملا راجو کی گرفتاری کا دعوی بھی کیا ہے، پولیس کے مطابق ملزمان سے ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ دونوں سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔