ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم، تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا تاہم مالا کنڈ، ہزار ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش کاکول میں ریکارڈ گئی جبکہ گزشتہ روز سب سے زیادہ گرمی تربت اور دادو میں پڑی جہاں درجہ حرارت چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔اس کے علاوہ نور پور تھل، موہنجو داڑو اور لاڑکانہ میں تینتالیس،اسلام آباد چھتیس،لاہور انتالیس، کوئٹہ تئیس،ملتان چالیس، کراچی پینتیس، پشاور سینتیس، گلگت ستائیس اور فیصل آباد میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔