نیٹو نے پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے نیٹو سپلائی کی بحالی کی تجویز کے بعد صدر آصف علی زرداری کو شکاگو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دے دی ہے
نیٹو ترجمان اونا لنگیسکو کے مطابق بیس اور اکیس مئی کو ہونے والے شکاگو سمٹ میں افغانستان کے مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ اس سلسلے میں پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور سمٹ میں پاکستان کی شرکت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی جانب سے نیٹو سپلائی کھولے جانے کی تجویز کے بعد شکاگو سمٹ میں شرکت کا دعوت نامہ صدر زرداری کو بھجوا دیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے چھ ماہ سے بند نیٹو سپلائی سے اڑتالیس ممالک کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اور نیٹو کو روس اور وسطی ایشیا سے رسد کی فراہمی جاری تھی جس میں اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ذریعے نیٹو رسد کی فراہمی افغانستان سے اتحادی افواج کے انخلاءکیلئے بھی نہایت ضروری ہے ۔