فرانس کے نومنتخب صدر فرانسوا اولاند نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے۔
حلف برداری کی تقریب فرانس کے دارالحکومت پیرس میں واقع صدارتی محل میں ہوئی۔پانچ سال کے لئے فرانس کی صدارت کے لئے منتخب ہونے والے ستاون سالہ فرانسوا اولاند کا تعلق سوشلسٹ جماعت سے ہے جو سترہ سال بعد برسراقتدار آئی ہے۔ صدارتی محل پہنچنے پر سبکدوش ہونے والے صدرنکولس سرکوزی نے ان کا استقبال کیا اوران کے ساتھ چالیس منٹ کی میٹنگ کے بعد اولاند کو فرانس کی صدارت سونپنے کا باقاعدہ اعلان کیا۔