پاکستان تحریک انصاف نے مطالبات کی منظوری کیلئے الیکشن کمیشن کو تین دن کی مہلت دیدی .
لاہور شوکت خانم کینسر ہسپتال میں زیرعلاج عمران خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچیس نشستوں پر دھاندلی کی نشاندہی کی گئی ،الیکشن کمیشن کے نتائج سے کارکنوں کو مایوسی ہوئی ،الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ دھاندلی کی انکوائری کرے اور کارکنوں کے شکوک وشبہات کو دور کیا جائےپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو مطالبات کی منظوری کیلئے تین دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ اگر مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا اعلان کریں گےانہوں نے کہا کہ نواز شریف کے ساتھ سیاسی اختلافات سخت ہیں مگر ملکی مسائل کے حل کیلئے نواز شریف کے ساتھ مل کر کام کریں گےعمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں حکومت بنائے گی اور صوبے میں نئے پاکستان کے ماڈل کی بنیاد رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ ایسی اپوزیشن بنائیں گے جس کی ملک اور عوام کی ضرورت ہے