چیئرمین نادرا نےمبینہ دھاندلی والے حلقوں میں بیلٹ پیپر پر موجود انگوٹھے کے نشانات چیک کرنےسے معذوری ظاہر کردی.
دھاندلی کی شکایات اور اس حوالے سے میڈیا پر آنے والی فوٹیجز نے انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان لگادیا ہےسیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات پر ان حلقوں میں بیلٹ پیپرز پرموجود انگوٹھے کےنشانات کی نادرا سے تصدیق کرانےکامعاملہ الیکشن کمیشن میں زیرغور تھاس مقصد کے لیےالیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا سے مشاورت طلب کی تھی۔ جس پر انہوں نے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نادرا کے پاس دوہزار پانچ کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا موجود نہیں ہے.