الطاف حسین کے بیان پر برطانوی پولیس کو لاتعداد شکایات ملی ہیں جن کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر ایڈم تھامسن
پاکستان میں تعینات برطانوی سفیر ایڈم تھامسن نے گیارہ مئی کے انتخابات کو قابل اعتماد اور فنی اعتبار سے ملکی تاریخ کے بہترین انتخابات قرار دیابرطانوی سفارتخانے میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا بریفنگ کے دوران ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ دھاندلی کی شکایات کی تحقیقات ہونی چاہئیں الطاف حسین کے بیان پر متعدد سوالات کے جواب میں برطانوی سفیر کا کہنا تھا کہ برطانوی پولیس کو اس حوالے سے لاتعداد شکایات ملی ہیں ایڈم تھامسن کا کہنا تھا کہ نفرت اور تشدد پر اکسانے کا جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان کو سنجیدہ لینا چاہیے ایڈم تھامسن نے برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور وزیر خارجہ ولیم ہیگ کی طرف سے نواز شریف کو مبارکباد کے پیغامات کا ذکر کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ ملے گا.