شمالی وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 15 پندرہ دہشت گرد ہلاک
دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب میں مسلح افواج کو بڑے پیمانے پر کامیابیاں مل رہی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کی گئی ۔ جمعے کی رات جیٹ طیاروں کی بمباری میں پندرہ دہشت گرد مارے گئے۔ جن میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔دہشت گردوں کے خلاف کارروائی خفیہ اطلاعات پر کی گئی-