وزیراعظم کو ان کے وزرا غلط مشورے دے رہے ہیں ، نواز شریف کو پارلیمنٹ سے بھاگنا نہیں چاہیئے : مولا بخش چانڈیو
بدین میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ جمہوری سیاستدان کی آخری منزل پارلیمنٹ ہے ،وزیر اعظم نواز شریف کو پارلیمنٹ سے بھاگنے کے مشورے دینے والوں کی وجہ سے ہی پانامہ کا بحران اس منزل کو پہنچا ،میاں صاحب کے ورزا ہی انہیں غلط مشورے دے رہے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کے ڈاکٹر فہمیدہ کے لئے ادب و احترام ہے مگر جس طرح انہوں نے پارٹی قیادت پہ تنقید کی اس کے بعد وہ سیاسی لحاظ سے پارٹی کا حصہ نہیں اگر وہ پارٹی کا حصہ ہیں تو انہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کو ثابت کر کے دکھانا ہو گا پھر قیادت ہی فیصلہ کرے گی۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ کراچی آپریشن پر پیپلز پارٹی کو بھی تحفظات تھے مگر رینجرز اور پولیس نے کراچی میں بلا تفریق آپریشن کر کے دھشت گردی کا خاتمہ کر دکھایا، آج کراچی میں امن کی وجہ آپریشن ہے پیپلز پارٹی ایک بار پھر تیزی سے ابھر رہی ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کے عروج کا وقت ہو گا۔