آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی، اسلام آباد اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم اگلے چوبیس گھنٹے کے دوران لاہورڈویژن سمیت مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ اسلام آباد، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیرکےچند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، دوسری جانب میدانی علاقوں گرمی کا راج برقرار ہے جہاں شہید بینظیرآباد میں درجہ حرارت سنتالیس ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ سبی،دادو،سکھر، پڈعیدن میں پارہ چیالیس تک ریکارڈ ہوا۔