اسرائیلی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہا کردی، نہتے فلسطینیوں پر گولہ باری اور شیلنگ، باون فلسطینی شہید, سینکڑوں زخمی
غاصب اسرائیلی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف آگ اور خون کا کھیل جاری ہے، چالیس ہزار فلسطینی غزہ کی پٹی پر احتجاج کر رہے ہیں، صیہونی فوج نے ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں کو گولہ بارود کا نشانہ بنادیا، حالیہ پرتشدد کارروائی میں درجنوں فلسطینی شہید اور دو ہزار کے قریب زخمی ہوگئے، شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، ایک طرف اسرائیلی فورسز گولیاں برسا رہی ہے تو دوسری طرف نہتے فلسطینی اپنے غم و غصے کا اظہار صرف ٹائر جلاکر کر رہے ہیں، نہتے فلسطینیوں کا احتجاج ساتویں ہفتے میں داخل ہو چکا ہے، تیس مارچ سے جاری فلسطینیوں کے احتجاج میں اب تک سو کے قریب افراد شہید ہو چکے ہیں