کل سے پورے ملک میں ایک ہنگامہ ہے، نوازشریف بتائیں اس بیان کی ضرورت کیا تھی: شاہ محمود قریشی
قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نواز شریف بتائیں اس بیان کی کیا ضرورت تھی،نوازشریف کہتے ہیں جوانہوں نے کہا ہے اس میں غلط کیا ہے،نواز شریف کے انٹرویو کو بھارتی میڈیا نے بہت اچھالا،اس بیان سے بھارت کے بیان کو تقویت ملی،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا،قومی سلامتی کمیٹی نے متفقہ اعلامیہ دیا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ نوازشریف نے مسترد کردیا، نواز شریف کہتے ہیں جو انہوں نے کہا وہ ٹھیک ہے،شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بتایا جائے خصوصی طیارہ بھیج کر سرل المیڈا کو ملتان بلانے کی ضرورت کیا تھی، وزیراعظم نے دیانتداری سے مسئلے کو سلجھانے کی کوشش کی،کل سے پورے ملک میں ہنگامہ ہے۔