انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں عمران فاروق قتل کیس میں اسسٹنٹ کمشنرمحمد شعیب کا بیان قلمبند کرلیا گیا،
عمران فاروق قتل کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کی،سماعت کے دوران ملزمان کے بیانات قلمبند کرنے والے اسسٹنٹ کمشنرمحمد شعیب کا بیان قلمبند کر لیا گیا،عدالت نے استغاثہ کے مزید دو گواہوں کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کرلیا ہے،گواہوں میں ایف آئی اے کے کانسٹیبل عبدالمنان اور یاسر خان شامل ہیں،کیپٹن ریٹائرڈ شعیب نے کہا کہ ملزمان نے انکے سامنے بیان دئیے اور جرم کو قبول کیا،،ملزمان نے کہا کہ بغیر کسی خوف کے بیان دے رہے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت 22مئی تک ملتوی کردی ،