نواز شریف کا بیان غلط رپورٹ ہوا، بھارتی میڈیا نے اپنے مقاصد کیلئے معاملے کو اچھالا، کسی کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے کا اختیار نہیں, وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات پر پالیسی بیان دیتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کسی کو یہ حق نہیں پہنچتا ہے کہ وہ کسی کو غدار یا کسی کو حب الوطن بنا سکے، تنقید کرنے والے بیشتر لوگوں نے خبر نہیں پڑھی، آج غداری کی باتیں ہورہی ہیں یہ چیز قابل قبول نہیں، بات کرنے والوں میں سننے کا بھی حوصلہ ہونا چاہیے، جو باتیں یہ کر رہے ہیں ان کی کوئی حقیقت نہیں، غلط بات کرنے اور بدتمیزی کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے، نواز شریف کے انٹرویو میں صرف ایک جملہ غلط رپورٹ ہوا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر کبھی نیب کے موضوع پر بات کرتے ہیں، کبھی کوئی ایشو لے کر آجاتے ہیں، یہ لوگ ہندوستان کے ہاتھوں آلہ کار بنے ہوئے ہیں، اگر کمیشن بنانا واقعی قومی مفاد میں ہے تو کمیشن بنا دیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ممبئی بھیجنے جانے کی بات کو مکمل طور پر سیاق سباق سے ہٹ کر غلط رپورٹ کیا گیا، ہمیں بھارت کاآلہ کارنہیں بنناچاہیے،بغیرتصدیق کےبات آگےنہیں بڑھانی چاہیے، اب بھی کہہ رہے ہیں کہ اپنی سرزمین کسی کے خلاف نہ کبھی استعمال کرنے دی ہے اور نہ دیں گے۔