قومی سلامتی کونسل کا بیانیہ افسوسناک اور تکلیف دہ ہے, ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی۔ قومی کمیشن قائم کیا جائے۔سابق وزیراعظم نواز شریف
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ اس ملک کو یہاں تک کس نے پہنچایا۔ ملک میں دہشت گردی کی بنیاد کس نے رکھی۔دنیا میں ہم تنہا ہو چکے ہیں۔ کون سا ملک آج ہمارے ساتھ ہے۔ میرے انٹرویو پر قومی کمیشن بننا چاہیے جو دودھ کا دودھ اور پانی کاپانی کرے۔ انکا کہنا تھا کہ میں نے قومی سلامتی کونسل کا اعلامیہ مسترد کردیا ہے۔ اعلامیہ افسوسناک اورتکلیف دہ ہے جو حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔اب یہ پتہ لگنا چاہیے کہ ملک کو اس نہج پر کس نے پہنچایا۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ اس وقت بھی قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں باتیں ہوئیں تھیں کہ گھرکوٹھیک کریں۔ اس کوڈان لیکس بنادیاگیا وہ توحقیقت تھی۔ خواجہ آصف سے پوچھیں جب جب وہ غیر ملکی دوروں پر گئے۔ بیرون ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم نے میری بات کی تائید کی تھی