نوازشریف ملک کے خلاف سازشیں کررہے ہیں، شاہد خاقان عباسی ریاست سے زیادہ نوازشریف سے وفاداری دکھا رہے ہیں, ترجمان تحریک انصاف فوادچوہدری
لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف فوادچوہدری نے کہا کہ نوازشریف کوکارگل کا تودکھ ہے مگرسیاچن کا نہیں،وہ ممبئی حملوں پرتوپریشان ہیں لیکن انہیں بلوچستان میں کلبھوشن اوربی ایل اے کا دکھ نہیں ،آخرنوازشریف اوراس کے خاندان کی بھارت سے کیا دلچسپی ہے, فواد چوہدری نے جلد نگران حکومت کے قیام کا بھی مطالبہ کردیا،،نیشنل سیکورٹی کونسل کا اجلاس دوبارہ بلانے کی بھی تجویزدے دی،،انھوں نے نوازشریف کا کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی مسترد کردیا,فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نوازشریف وہی کچھ کہہ رہے ہیں جو بھارت کا بیانیہ ہے،بدقسمتی ہے وزیراعظم اورحکومت بھی اس بیانیے کاحصہ ہیں، نگران حکومت کے حوالے سے مشاورت نہ ہوئی تواپنے تحفظات بیان کریں گے