سینیٹر رحمان ملک سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیہ کو مسترد کرکے ملک اور اپنی پارٹی کےوزیر اعظم کو مسترد کردیا،،، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کا احترام ہر شہری پر لازم ہے،، وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔ نواز شریف قومی مفاد میں اپنا بیان واپس لیں،،، اس کا رد عمل ملک کے لئےخطرناک ہوگا،،، اگر نواز شریف بیان واپس نہیں لیتے تو یہ قومی سلامتی کے لئے خطرہ ہوگا،،، بھارتی عدالت پاکستان کے سابق وزیراعظم کی حیثیت میں نواز شریف کو ممبئی حملہ کیس میں طلبی کر لے تو ملک کی کیا عزت رہے گی،،، نواز شریف کے بیان پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈال سکتی ہے