آپریشن ردالفساد: تین مشتبہ دہشتگرد گرفتار، مشتبہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد
ملک بھرمیں آپریشن رد الفساد کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے خفیہ اطلاع پربلوچستان کے علاقے ٹوبہ نوخانی،ڈیرہ مراد جمالی،اوچ،سنجسیلا اورچبدارمیں کارروائیاں کیں،کارروائیوں کے دوران تین مشتبہ دہشت گردو﷽ں کوگرفتارکرکے بڑی تعداد میں اسلحہ،گولہ بارود،بارودی سرنگیں اورمواصلاتی آلات برآمد کرلیے گئے،،آئی ایس پی آرکے مطابق پنجاب رینجرزنے ڈیرہ غازی خان میں آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اورگولہ بارود برآمد کرلیا