روس امریکہ اورچین کی تجارتی جنگ میں کسی کی حمایت نہیں کریگا
روس نے اعلان کیاہے کہ وہ امریکہ اورچین کی تجارتی جنگ میں کسی فریق کی حمایت نہیں کریگا۔سوچی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے ترجمان Dmitry Peskov نے کہاکہ روس چین اورامریکہ دونوں کے ساتھ آزادانہ تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ دوبڑے ملکوں کے درمیان تجارتی جنگ سے عالمی اقتصادی ماحول متاثر ہوگا۔