پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتا ہے:وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان تمام ملکوں کے ساتھ برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر خوشگوار تعلقات چاہتا ہے۔ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستانی سفارتخانوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے راغب کریں۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کچھ عناصر پاکستان کی ترقی کے خلاف ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ ای ویزے جاری کرنا تحریک انصاف کی حکومت کی بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عزت بحال کی جائے گی۔