ایران نے ہمارے مفادات خطرے میں ڈالے تو امریکا فوری اور طاقت سے جواب دے گا۔پومپیو
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ اگر ایران نے خطے میں امریکی مفادات کے لیے خطرہ پیدا کیا تو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔امریکا اپنے مفادات کو پہنچنے والے نقصان پر ایران کے خلاف فوری حرکت میں آئے گا اور پوری قوت کےساتھ جواب دے گا۔
میڈیاکےمطابق امریکی وزیرخارجہ نےان خیالات کا اظہار روس کےشہرسوچی میں اپنے روسی ہم منصب سیرگی لاوروف سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سےخطاب میں کیا۔ انہوںنے کہ روسی وزیرخارجہ سےملاقات میں مشرق وسطیٰ میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں اور دہشت گردی کےخلاف جنگ کےامور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہ نمائوں کےدرمیان جزیرہ نما کوریا کو تباہ کن ہتھیاروں سے پاک کرنے کی کوششیں جاری رکھنےپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ انہوںنے خطے میں ایران کی حالیہ خطرناک سرگرمیوں کے بارے میں اپنے روسی ہم منصب سے تفصیلی بات چیت کی ہے۔ ہم نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا نے خطےمیں امریکی مفادات کو خطرےمیںڈالا تو امریکا فوری ، موثراور پوری قوت کےساتھ جواب دے گا۔
روسی اور امریکی وزراء خارجہ کےدرمیان یوکرائن اور وینز ویلا کے امور پربھی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے روس سے کہا ہےکہ وہ وینز ویلامیں صدر ماڈورو کی حمایت ترک کرے۔ مائیک پومپیو کاکہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے ساتھ تعاون کےراستے تلاش کررہےہیں۔ صدرٹرمپ دونوںملکوںکےدرمیان تعلقات کوبہتر بنانے کی کوششیں جاری رکھنےکے لیے پرعزم ہیں۔ اس موقع پر روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا اور روس کےدرمیان کشیدگی کے پوری دنیا پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملک تعلقات کی بہتری کے لیے کوششیںجاری رکھنے پرمتفق ہیں۔