سندھ کے وزیروں، افسران نے قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا۔ زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما رکن قومی اسمبلی زرتاج گل وزیر نے الزام لگا یا ہے کہ سند ھ کے وزیروں اور سرکاری افسران نے قومی خزانے کو 17 کروڑ،38 لاکھ 61 ہزار کانقصان پہنچایا ہے ۔ سما جی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے پیغام میں زرتاج گل وزیر نے لکھا ہے کہ ”کراچی میں ٹریفک چالان کی مد میں کی گئی وصولی کی رقم بھی غائب کردی گئی۔سندھ کے وزیروں اور سرکاری افسران نے قومی خزانے کو 17 کروڑ،38 لاکھ 61 ہزار کانقصان پہنچایا جس پر ایکسیڈینٹل چیئرمین پی پی پی بلاول ذرداری بلکل خاموش ہیں۔